لکھنؤ، 3/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کل ہفتہ کو بھدوہی اور وارانسی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، وہ بھدوہی میں ایک اور وارانسی میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی کے امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کریں گے۔دوپہر وزیر اعلی وارانسی کے روڈ شو میں شامل ہوں گے،ان کے ساتھ ان کی بیوی اور ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو بھی ہوں گی۔اکھلیش یادو بھدوہی ضلع میں بھدوہی، اورائی اور گیان پور اسمبلی حلقوں سے پارٹی امیدوار بالترتیب زاہد بیگ، مدھوبالا پاسی اور رامرتی بند کے لیے 11بجے ویبھوتی نارائن انٹر کالج کے میدان گیان پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ایس پی صدر وارانسی ضلع کے اسمبلی حلقہ روہنیا اور سیواپوری سے امیدوار مہندر سنگھ پٹیل اورسریندر سنگھ پٹیل کے لیے 11.45بجے صاحب آباد ہنڈیا، الہ آباد روڈ میدان، پرانا جی ٹی روڈ کنارے اور اسمبلی حلقہ اجگرا اور شیوپور کے امیدواروں بالترتیب لال جی سونکر اور آنند موہن یادو کے لیے 12.30بجے مناری میدان اجگرا میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔وارانسی میں اہم پروگرام روڈ شو کا ہوگا،جو کچہری سے شروع ہوکر ورونا پل نندیشور،چوکاگھاٹ، گول گڈھا، پیلی کوٹھی، وشویشورگنج، منداگن سے ہوتے ہوئے گودولیا میں جا کر ختم ہو گا۔